تعارف

پاک ووٹز اپنی نوعیت کا ایک منفرد پراجیکٹ ہے۔ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد عام عوام کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا ہے۔ عوام نہ صرف انتخابی عمل میں حصہ لیں بلکہ اپنے حلقے، علاقے، گائوں، شہر اور اردگرد ہونے والی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔  ایسی خبریں یا واقعات جو عموماً جو مین سٹریم میڈیا میں نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں، آپ اس پلیٹ فارم کے ذریعے  ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کا استعمال شہریوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتاہے۔


logo-for-web

 مقاصد

 اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد  سوشل میڈیا  اور اس سے  متعلق ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو جمہوری اور انتخابی عمل میں شامل کرنا ہے۔ ایک عام شہری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے علاقے میں ہونے والی انتخابی سرگرمیوں، پرتشدد واقعات اور دیگر اہم واقعات کے بارے میں آگاہ کر سکتا ہے، عام شہریوں سے حاصل کی گئی ان خبروں اور معلومات کو سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر پھیلایا جا سکتا ہے۔ اس طرح ہم انتخابی عمل کے دوران عام شہریوں  کی شمولیت سے  کئی مختصر المدت اور طویل المدت تنائج اخذ کر سکتے ہیںں