Open Ballot Box

مردان: حلقہ پی کے 27 کے حوالے سے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے معاہدے کے بعد ایک اور اہم اطلاع سامنے آئی ہے، پاک ووٹس ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 74 کے انتخابی عملے نے کوئی تیاری نہیں کی تھی یہاں تک کہ بیلٹ باکس تک سِِیل نہیں تھے اسی طرح دوسرے معاملات میں بھی سٹاف کی دل چسپی نہ ہونے کے برابر رہی جس کے واضح اثرات پولنگ کے سلسلے پر بھی پڑتے دیکھے گئے اور ٹرن آئوٹ نہایت کم رہا، یہ وہی حلقہ ہے جہاں تھوڑی دیر قبل ایک ایسا تحریری معاہدہ بھی سامنے آیا ہے جو خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے لیے عمرآباد پولنگ سٹیشن کے سٹاف اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے مل کر تیار کیا تھا اور اس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔