4

نصیر آباد: خان کوٹ کے علاقے میں جمعہ خان پولنگ سٹیشن پر حملہ کرکے بیلٹ پیپرز لوٹنے والے مسلح افراد میں تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تھوڑی دیر قبل انہوں نے پولنگ سٹیشن میں گھس کر فائرنگ کی تھی اور عملے کو یرغمال بنا کر بڑی تعداد میں بیلٹ پیپر ساتھ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع پر ان کا تعاقب شروع کیا اور تین کو گرفتار کرکے بیلٹ پیپر برامد کر لیے ہیں۔