121

مردان: حلقہ پی کے27 میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے میں انتخابی عملے اور امیدواروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاک ووٹس نے تحریری معاہدے کی کاپی حاصل کر لی، متذکرہ حلقے میں  بھی آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم یہ بات خاص طور پر نوٹ کی گئی کہ عمر آباد کے پرائمری سکول کے پولنگ سٹیشن میں کوئی خاتون ووٹ ڈالنے نہیں آئی، تحقیقات پر یہ بات بمع ثبوت کے سامنے آئی کہ چند روز قبل باقاعدہ معاہدہ لکھا گیا تھا اس کے مطابق باہمی طورپر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ عمرآباد  پولنگ سٹیشن میں کوئی خاتون ووٹ پول نہیں کرے گی اور نہ ہی آئندہ اس ضمن میں کوئی قانونی  کارروائی ہو گی، اس پر تینوں امیدواروں جمشید مہمند، ذکاء اللہ خان اور فضل ربانی کے نام درج ہیں جبکہ پولنگ ایجنٹس امجد علی، قاری فرمان، ابن امین اور پریزائیڈنگ آفسیر بشیر احمد کے نام لکھے ہیں اور دستخط بھی موجود ہیں۔