06

سانگھڑ، نئی حکومت کی ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟ آج کل یہ سوال پاک ووٹ کی جانب سے زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے رکھا جا رہا ہے اور ان کی تجاویز کو پاک ووٹ کے پلیٹ فارم کی وساطت سے اعلیٰ حکام تک بھی پہنچایا جا رہا ہے، آج یہی سوال جب علاقے کے ایک کسان بھرومل سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے نئی حکومت کو مہنگائی کو قابو کرنا چاہیے اسی طرح زراعت کی ترقی کیلیے بھی ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح  علی نواز کا کہنا تھا کہ امن وامان قائم کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بنیادی چیز ہے۔