2

جھنگ، پی پی 78 اور این اے 89 میں انتخابات کے دوران ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف متحدہ دینی محاذ کی طرف سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ دوسرے شہروں تک پھیل گیا ہے، اطلاعات کے مطابق مولانا محمد احمد لدھیانوی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے سپورٹرزنے کوئٹہ، کراچی، فیصل آباد اور پشاور سمیت کچھ دوسرے شہروں میںاحتجاجی ریلیوں کے ساتھ ساتھ دھرنے بھی دئیے، جبکہ جھنگ میں تو یہ سلسلہ گیارہ مئی کی شام سے چل رہا ہے اور آج کل متحدہ دینی محاذ کا یہ نعرہ ”دھرنا ہو گا، مرنا ہوگا” ہر طرف ہی سنا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے اس مسئلے کے حل کیلیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی۔